فیروز والہ : ڈکیتی ‘چوری کی متعدد وارداتیں ‘شہری لاکھوں نقدی ‘قیمتی اشیاءسے محروم 


 فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈکیتی راہزنی ،چوری اورجیب تراشی کی متعدد وارداتیں میں ڈاکووں نے مزاحمت پر گولی مار کر دکاندار کو زخمی کردیا ۔سگیاں چوک کے قریب میڈیکل سٹور لوٹ لیے‘ مزاحمت پر فائرنگ کر کے دکاندار رمضان کو زخمی کردیا۔ سیم نالہ کے قریب دو ڈاکو عبدالخالق سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈاکو تاجر ریحان شیخ سے بارہ لاکھ روپے چھین کر لے گئے۔ فیض پور انٹر چینج کے قریب چار ڈاکو و¿ں نے راہگیروں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل چھین لئے ۔ فیروزوالہ ڈوگرچوک میں تین ڈاکوو¿ں نے سیدیاسر سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل چھین لیا۔ گاو¿ں پنڈور میں چور نوید کے گھر کا صفایا کرگئے، چور کامران کی دکان سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان لے اڑے، رحمت کالونی سے ڈاکو رابعہ وقاص سے پرس چھین کر فرار ہوگئے، کوٹ عبدالمالک سے دو ڈاکو جمشید سے موٹر سائیکل ‘نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
، بھگیاڑ والا میں 3 ڈاکوو¿ں نے گھرکی دیواریں پھلانگ کر شوکت کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر50ہزارر وپے نقدی اور نصف تولہ طلائی زیورات،سرحدی آبادی فیروزآباد میں اعجاز وغیرہ نے نوجوان عمران پر تشدد کرکے اسلحہ کے زور پر ڈیڈھ لاکھ روپے نقدی، آہدیاں کے رہائشی زمیندارعمران کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکراسکی موٹرسائیکل اورموبائل‘ 2موٹرسائیکل چھین کرفرار،تھانہ ہاو¿سنگ کالونی کی حدودمیں واقعہ شادی ہال کے باہر سے نامعلوم جیب تراش قمرالدین کی جیب سے ہزاروں روپے نکال کر لے گئے۔

ای پیپر دی نیشن