لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور اطہر اسماعیل نے شہر کے 6 تھانوں مےں نئے انچارج انویسٹی گیشن تعےنات کر دئیے۔ سب انسپکٹر گوہر اقبال کو انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ سٹی ،انسپکٹر محمد بوٹا کوانچارج انویسٹی گیشن مصطفٰی آباد ، سب انسپکٹر صفدر علی کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لاری اڈہ،سب انسپکٹر مبارک احمد کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مصری شاہ،سب انسپکٹر محمد عرفان کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ٹبی سٹی جبکہ سب انسپکٹر رضوان الہی کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باغبانپورہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ تمام افسران کو نئی تعیناتی پر فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
6 تھانوں مےں نئے انچارج انویسٹی گیشن تعےنات
Oct 14, 2022