لاہور ( خصوصی نامہ نگار)بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کائنات کی سب سے بڑی خوشی حضور نبی اکرم کی ولادت ہے۔انہوں نے 39ویں عالمی میلاد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور و دیگر کو خصوصی مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ دین کی خدمت کا کام اللہ کی توفیق کے بغیر نہیں ہو سکتا، نیکی اور بھلائی کا کام اللہ کی توفیق سے ہوتا ہے اور ہر وقت اللہ سے ڈرتے رہیں کہ وہ اس توفیق سے محروم نہ کر دے، انہوں نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول کے لئے مل بیٹھنا بھی اللہ کی عطا کی ہوئی توفیق ہے۔