پاکستان کی کامیاب سفارتکاری، بھارت کو منہ کی کھانا پڑ گئی 

Oct 14, 2022


لاہور ( نیوز رپورٹر)واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ G-24 وزارتی اجلاس میں اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ پاکستان کو مون سون کے تباہ کن سیلابوں کی صورت میں انتہائی موسمیاتی واقعات سے غیر متناسب طور پر بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی مندوب ڈاکٹر سعید احمد، سینئر ایڈوائزر آئی ایم ایف، بھارت کے شدید اعتراض کے باوجود G-24 کے وزراءاور گورنرز کے اجلاس میں کمیونیک میں پاکستان میں تباہ کن سیلابوں کو تسلیم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈاکٹر سعید نے فورم کو پاکستان کی آبادی کے ایک بڑے حصے کی تباہی، معاشی نقصانات اور مصائب کی شدت کے بارے میں بتایا۔اسے تسلیم کرنے کی بھارتی سخت مخالفت کو پاکستان کے نمائندے کی کامیاب اقتصادی سفارت کاری نے ناکام بنا دیا۔ ایران، جنوبی افریقہ، نائیجیریا، مراکش اور دیگر ممالک نے کمیونیک میں پاکستانی بیان کی حمایت کی اور جی 24 فورم نے بھارت کی مخالفت کو مسترد کردیا۔

مزیدخبریں