فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام اگلے مرحلہ میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے درخواست گزاروں میں 300 پولٹری یونٹس تقسیم کردیئے گئے۔1180 روپے کی رعایتی قیمت پر پانچ مرغیوں اور ایک مرغا پر مشتمل یونٹس ڈپٹی ڈائریکٹر آفس میں تقسیم کئے گئے جہاں فارمرز کی ٹریننگ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے بتایا کہ پولٹری یونٹس کی تقسیم کا مقصد عوام الناس کو سستے داموں معیاری پروٹین انڈے اور گوشت کی شکل میں فراہم کرنا ہے۔