گوادر( این این آئی)گوادر پور اتھارٹی نے نیویگیشن چینل کی مینٹیننس ڈریجنگ اور چھوٹی ماہی گیری کی کشتیوں کے لیے 2000 انجنوں کی فراہمی کے لیے متعلقہ شعبوں میں تجربہ رکھنے والی فرموں اور ٹھیکیداروں سے درخواستیں طلب کر لیں ۔
اہل بولی دہندگان اپنی تکنیکی اور مالیاتی تجاویز الگ الگ سیل بند لفافوں میں تمام متعلقہ تفصیلات اور دستاویزی ثبوت کے ساتھ 11 نومبر کو صبح 11 بجے تک اتھارٹی کے کیمپ آفس میں جمع کراسکتے ہیںجہاں پر بولی دہندگان یا ان کے نمائندے بھی موجود ہوں گے۔