فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ڈی سی مانیٹرنگ سکواڈ پھلوں وسبزیوں کے پرائس بورڈ آویزاں ہونے کی چیکنگ کیلئے روزانہ کی بنیاد پرمارکیٹوں وبازاروں اور شاہرات پر سرگرم عمل ہے ۔اس ضمن میں دکانوں وریڑھی فروشوں پر پھلوں وسبزیوں ودیگر اشیائے ضروریہ کے پرائس بورڈ آویزاں نہ ہونے کی 110 شکایات قیمت ایپ پر اپ لوڈ کی گئیں جس پر 37 شکایات حل،73 کو وارننگ اور خلاف ورزی پر دکانداروں کو 31 ہزار 500 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔