لاہور (نیوز رپورٹر) انسانی حقوق کے انتالیسویں ایوارڈز کی تقریب آج مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی جس کی صدارت ہیومن رائٹس سوسائٹی کے چیئرمین سنیٹر ایس ایم ظفر کریں گے جس میں ممتاز مذہبی دانشور جاوید احمد غامدی‘ کشمیری رہنما مشال یٰسین ملک و دیگر کو ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ ایوارڈز کا تعارف کرانے والوں میں سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان‘ ایم ایس فانٹین ہاﺅس ڈاکٹر عمران مرتضیٰ‘ ممتاز صحافی مجاہد منصوری اور ممتاز آئینی ماہر پرنسپل سٹی کالج سید حسنات زاہد گیلانی شامل ہیں جبکہ امجد اسلام امجد اپنا کلام پیش کریں گے۔