لاہور(کامرس رپورٹر )پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال ستمبر میں 14ارب 24کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی کی جو کہ گزشتہ مالی سال کی اتنی مدت کے دوران 12 ارب 11کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی کے مقابلے میں 18فیصد زائد ہے۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ترجمان کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران غیرحتمی اعدادوشمار کے مطابق 42.899 ارب روپے کا سیلز ٹیکس وصول کیا گیا جو گزشتہ سال اسی مدت میں جولائی سے ستمبر تک سیلز ٹیکس کی مد میں وصول کئے جانے والے 32ارب 70کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ ہیں۔ترجمان نے امید ظاہر کی کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کو دیا گیا 190ارب روپے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔