پاکستانیوں میں جان بوجھ کر تفرقہ پیدا کیا جا رہا ہے: سید احمد محمود 


 لاہور (نامہ نگار )پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان 22 کروڑ پاکستانیوں کا ہے۔جس میں مختلف قومیت اور زبانیں بولنے والے امن اور بھائی چارے سے رہتے ہیں، لیکن پچھلے کچھ عرصے سے ہمارے اندر جان بوجھ کر تفرقہ پیدا کیا جا رہا ہے۔قوم کو کبھی تبدیلی کے نام پر بھڑکایا جاتا ہے کبھی حقیقی آزادی کے نام پر دھرنے دئیے جاتے ہیں، جلسے جلوس کیے جاتے ہیں اور انہی دھرنوں کی آڑ میں لوگوں کا روزگار تباہ کیا جاتا ہے۔ملک کی معیشت تباہ کی جاتی ہے، ملک کو سری لنکا بنانے کی کوشش کی جاتی ہے، جس کا اظہار فتنہ عمران خان اپنی بہت سی تقریروں میں کر چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...