قائمہ کمیٹی پاور بجلی بندش کی وجوہات نہ بتانے پر این ٹی ڈی سی حکام پر برہم


اسلام آباد(نا مہ نگار)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کے چیئرمین سیف اللہ ابڑو نے بجلی کی بندش کی وجوہات نہ بتانے پر نیشنل ٹرانسمیشن ڈیسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)حکام پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ کمیٹی نے سی ای او کے الیکٹرک کو گرفتار کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے،کمیٹی نے گدو پاورپلانٹ کی مرمت پر اخراجات کی تفصیلات بھی مانگ لیں،چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ پاورڈویژن بھی کے الیکٹرک کی کرپشن میں شامل ہے، یہ پاور ڈویژن کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے گا، کے الیکٹرک پورے سسٹم کے منہ پر کالا دھبہ ہے۔جمعرات کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جنوبی علاقوں میں بجلی کہاں اورکیوں ٹرپ ہوئی تاہم این ٹی ڈی سی حکام بتانے میں ناکام رہے۔ وزارت بجلی کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک کے جنوبی حصے اندھیرے میں ڈوب چکے ہیں، این ٹی ڈی سی کی لائن ٹرپ کر گئی ہے۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے سوال کیا کہ کس علاقے میں ٹرپ ہوئی کوئی خاص مقام تو ہو گا۔این ٹی ڈی سی کے حکام نے کہا کہ تفصیلات شیئر کرنے سے زیادہ بے چینی پھیلے گی، فیسکو کے 2گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے ہیں۔
 برہم

ای پیپر دی نیشن