سرگودھا (نمائندہ خصوصی) دنیا بھر کی طرح سرگودھا سمیت پاکستان میں محتسب کا عالمی دن منایا گیا۔ جس کو منانے کا مقصد عوام کو محتسب کے ادرے کے اغراض و مقاصد اور اہمیت سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ کنسلٹنٹ محتسب پنجاب ریجنل آفس سرگودھا ممتاز احمد دیو نے بتایا کہ محتسب پنجاب ایکٹ 1997ءکے تحت محتسب پنجاب کا محکمہ عوام الناس کی دادرسی کو یقینی بنا رہا ہے، محتسب کے ضلعی دفاتر میں حکو مت پنجاب کے محکموں کے خلاف شکایات درج کروائی جا سکتی ہیں۔ محتسب کو غریب عوام کی عدالت بھی کہا جاتا ہے جہاں پر انہیں مفت انصاف ملتا ہے جس کیلئے انہیں کسی کو وکیل کرنے کی ضرورت نہیں، شکایت کنندہ ایک سادہ کاغذ پر درخواست تحریر کر کے ساتھ بیان حلفی لگا کر کسی بھی کے خلاف اپنی شکایت درج کروا سکتا ہے۔ چوہدری ممتاز احمد دیو نے کہا کہ محتسب پنجاب کا ادارہ شکایت کنندہ کی درخواست پر کم سے کم 30یوم یا زیادہ سے زیادہ، 45یو م کے اندر فیصلہ کر کے شکایت کنندہ کی دادرسی کرتا ہے۔
ورلڈ محتسب ڈے