آستانہ (نوائے وقت رپورٹ) قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں سیکا سربراہی اجلاس کے موقع پر روسی اور ترک صدور نے ملاقات کی۔ پیوٹن اور رجب طیب اردگان کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔ روسی صدر نے کہا کہ ترکی یورپی یونین کیلئے گیس سپلائی کیلئے سب سے قابل اعتماد راستہ ثابت ہوا۔ پیوٹن نے ترکی کو گیس سپلائی حب بنانے کی تجویز دی۔ پیوٹن نے کہا کہ قدرتی گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، ہم آسانی سے گیس قیمتوں کو مارکیٹ کی سطح پر منجمد سیاسی دبا¶ کے بغیر ریگولیٹ کر سکتے ہیں۔ اردگان نے کہا کہ پیوٹن کے ساتھ روسی اناج اور کھاد کی برآمد پر بات ہوئی، کم آمدنی والے ممالک کیلئے روسی اناج اور کھاد کی برآمد پر ماسکو کے ساتھ ملکر کام کر سکتے ہیں۔
پیوٹن، اردگان