ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ کے باہر سپیڈ بریکر  نہ ہونے سے حادثات معمول بن گئے 

Oct 14, 2022


رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائیونڈ کے باہر سپیڈ بریکر نہ ہونے سے حادثات کی شرح میں اضافہ،درجنوں افراد زخمی،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہائی وے نے چپ سادھ لی۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائے ونڈ کے باہر طویل عرصے سے سپیڈبریکر نہ ہونے سے روزانہ کی بنیاد پر حادثات معمول بن چکے ہیں تیزرفتاری کے باعث متعدد افراد زخمی ہونے کیساتھ معذوری کا شکار ہو چکے ہیں ہسپتال میں آنیوالے مریضوں اور لواحقین کو سڑک پار کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے اے سی رائے ونڈ اور ایکسین ہائی وے کو متعدد بار تحریری درخواستیں دی جاچکی ہیں لیکن ان پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا ۔


شہریوں نے ترجیحی بنیادوں پر ہسپتال کے باہر سپیڈ بریکر بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حادثات کی روک تھام ہو سکے۔

مزیدخبریں