صوبائی وزیر ثقافت،کھیل و امور نوجواناں تیمور مسعود کی سینئر صوبائی وزیر میاں محمد اسلم اقبا ل سے ملاقات


لاہور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیر ثقافت،کھیل و امور نوجواناں تیمور مسعود نے سینئر صوبائی وزیر میاں محمد اسلم اقبا ل سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا،صوبائی وزیر تیمور مسعود نے محکمانہ کارکردگی سے متعلق آگا ہ کیا۔اس حوالے سے صوبائی وزیر ثقافت،کھیل و امور نوجواناں تیمور مسعود نے کہا کہ حکومتی سرپرستی میں ثقافت،کھیل اور یوتھ افیئر کے محکمے احسن طریقے سے ڈیلیو ر کر رہے ہیں۔

،مختلف سکیمیں،پروگرامز اور ترقیاتی منصوبے کوپ±راعتماد اندازمیں پایہ تعمیر تک پہنچا رہے ہیں۔تیمور مسعود نے کہا کہ عوامی خدمت ترجیحات میں سرفہرست ہیں،مثالی ورک ریلیشن شپ سے موثر نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن