لاہور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیر ثقافت،کھیل و امور نوجواناں تیمور مسعود نے سینئر صوبائی وزیر میاں محمد اسلم اقبا ل سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا،صوبائی وزیر تیمور مسعود نے محکمانہ کارکردگی سے متعلق آگا ہ کیا۔اس حوالے سے صوبائی وزیر ثقافت،کھیل و امور نوجواناں تیمور مسعود نے کہا کہ حکومتی سرپرستی میں ثقافت،کھیل اور یوتھ افیئر کے محکمے احسن طریقے سے ڈیلیو ر کر رہے ہیں۔
،مختلف سکیمیں،پروگرامز اور ترقیاتی منصوبے کوپ±راعتماد اندازمیں پایہ تعمیر تک پہنچا رہے ہیں۔تیمور مسعود نے کہا کہ عوامی خدمت ترجیحات میں سرفہرست ہیں،مثالی ورک ریلیشن شپ سے موثر نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔