لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی ماہ نور علی نے اٹھا رہویں پیننگ ملائشین جونیئر اوپن گرلز سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ انڈر11ایونٹ میں تیسرے راﺅنڈ میں ملائشیا کی افرازیل کو 3-0سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ جیت کا سکور 11-2،13-11اور11-2رہا۔کوارٹر فائنل میں مقابلہ ملائشیا کی نارائن جھانا سریش کمار سے ہوگا۔
ماہ نور نے دوسرے رانڈ میں ملائشیا کی سیل نوئی چا کو 3-0سے زیر کیا تھا۔