لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی ہدف کے تعاقب میں 1000 رنز بنانےوالی جوڑی بن گئی۔ رضوان اور بابر کے درمیان 5 سنچری پارٹنرشپ مشترکہ طور پر ٹی 20 کی سب سے زیادہ سنچری شراکت ہیں۔ مجموعی طور پر 8 سنچری پارٹنر شپس ہوئی ہیں۔رضوان اور بابر 8 سنچریوں سمیت 16 مرتبہ ففٹی پلس پارٹنرشپ کر چکے ہیں۔
بھارت کے روہت شرما اور کے ایل راہول کے درمیان 15 ففٹی پلس شراکتیں ہوئی ہیں۔