لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ رینکنگ میں شامل 


لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں پہلی مرتبہ درجہ بندی میںشمولیت، پاکستان کی واحد خواتین یونیورسٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیاجس نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں جگہ بنائی ہے۔ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2023 جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کوپہلی مرتبہ درجہ بندی میں شامل کیا گیا ہے۔  یونیورسٹی کو پاکستان کی 29  یونیورسٹیوں اور پنجاب کی 16 یونیورسٹیوں میں شامل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا جو ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں شامل ہیں۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی عالمی یونیورسٹی رینکنگ میں 21 مختلف مضامین میں درجہ بندی کی گئی ہے۔جسکے مطابق یونیورسٹی کو 10 مضامین میں دنیا کی ٹاپ 1000 یونیورسٹیوں میں شامل کیا گیا ہے،لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی نے 11 مضامین میں دنیا کی 1000-1200 یونیورسٹیوں میں جگہ بنائی ہے ۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے کہا کہ اس سال یونیورسٹیوں کی عالمی رینکنگ میں پہلی بار یونیورسٹی کا نام آنا ہم سب کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے 21 مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...