بلاول بھٹو عالمی سطح پر پاکستان کا روشن چہرہ بن کر ابھرے،راجہ کامران 

Oct 14, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے صدر راجہ کامران حسین، جنرل سیکرٹری راجہ شاہد پپو، سینئر نائب صدر چوہدری افتخار احمد، سیکرٹری انفارمیشن راجہ محمد علی منہاس اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار قدوس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے اقوام عالم کے سامنے پاکستان کی اہمیت کو بہترین انداز میں اجاگر کیا ہے عمران حکومت کی نااہلیت کے باعث عالمی سطح پر پاکستان تنہائی کا شکار ہوا اور سابق وزیرخارجہ کی نااہل پالیسیوں کے نتیجے میں ملک مسائل کی دلدل میں دھنسا مگر نوجوان وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خداداد صلاحیتوں اور اپنی مدبرانہ سوچ سے ملک کو معاشی مشکلات سے باہر نکالا ،راجہ کامران حسین اور راجہ محمد علی منہاس نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری عالمی سطح پر پاکستان کا روشن چہرہ بن کر ابھرے ہیں ،جلد بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے منتخب وزیراعظم بن کر ملک و قوم کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔

مزیدخبریں