سیرت نبی کو اپنا کردو نوں جہانوں مےںکا مےابی حا صل کر سکتے ہےں، بریگیڈئر نادر علی 

Oct 14, 2022


اسلام آباد(نامہ نگار)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے زیر انتظام قومی سیرت النبی کانفرنس منعقد کی گئی،جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئر سید نادر علی تھے، جبکہ گیسٹ سپیکرز میں ملک کی جید علمی شخصیات جن میںپروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن اور پروفیسر ڈاکٹر طفیل ہاشمی نے شرکت کی جبکہ ڈینز، ڈائریکٹرز، صدور شعبہ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر مقررین نے سیرت کے مختلف پہلووں پر سیر حاصل گفتگو کی اور طلباو طالبات کو سیرت کے معاشرتی اور معاشی پہلووں سے روشناس کروایا، انہوں نے کہا کہ آپ کے اسوہ حسنہ اور اخلاق پر عمل ہی واحد آپشن ہے، زبانی دعوںسے وہ مقاصد حاصل نہیں کیے جا سکتے، آخر میں ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئر سید نادر علی نے طلباءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کیا کریں کہ اس نے ہمیں پہلے ایک انسان اور بعد میں اپنے محبوب نبی کی امت میں پیدا کیا ، صرف اس ایک احسان اور نعمت پر اس ذات برحق کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے ،انہوں نے کہا کہ سیرت نبی کو اپنا کر ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی سمیٹی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں