راولپنڈی میں 13 لاکھ بچوں کو کیڑوں سے بچا¶ کی دوا کھلائی جائےگی 


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی میں بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے بچا¶ کی تین روزہ مہم کا آغاز یکم نومبر سے ہوگا، 13 لاکھ بچوں کو کیڑوں سے بچا¶ کی دوا کھلائی جائے گی، گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر مرضیہ سلیم کی زیر صدارت ضلع راولپنڈی میں بچوں کے پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کی مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، انہوں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے بچا¶ کی تین روزہ مہم کا آغاز یکم نومبر سے ہوگا۔ مہم یکم، 2 اور 4 تاریخ کو ہوگی،مہم کے دوران 5سال سے 14 سال تک کی عمر کے 13 لاکھ بچوں کو کیڑوں سے بچا¶ کی دوا کھلائی جائے گی،بچوں کے پیٹ میں کیڑوں کی وجہ سے الٹی، متلی، پیچس، پیٹ درد،خون کی کمی اور تھکاوٹ جیسی مختلف بیماریوں کے شکار ہوسکتے ہیں، حکومت پنجاب کی طرف سے پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے لیے فراہم کردہ میبنڈازول 500 ایم جی مفت فراہم کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...