عالم آباد مےں گھر سے اےک لاکھ60 ہزار، اےک لاکھ کا سونا چرا لےا گےا، سرکلر روڈ پر شہری کی جےب کٹ گئی، وار داتوں مےں سوزوکی پک اپ، 8موٹر سائےکل چوری 


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکےتی ، چوری کی وارداتوں مےں شہری لٹ گئے تھانہ نےو ٹاﺅن کو محمد خورشےد نے بتاےا کہ پنڈورہ مےں مےرے نان سےنٹر کا لاک توڑ کر ساڑھے تےن لاکھ روپے کی نقدی چوری کرلی گئی تھانہ رتہ امرال کو نور جہاں نے بتاےا کہ عالم آباد مےں مےرے گھر کا تالا توڑ کراےک لاکھ60 ہزار روپے کی نقدی اوراےک لاکھ روپے مالےتی سونا چوری کرلئے گئے تھانہ وارث خان کو عمر فاروق نے بتاےا کہ سرکلر روڈ پر مےری جےب کٹ گئی جےب کترا تےن ہزار روپے لے اڑاتھانہ پےرودھائی کو انور حسےن نے بتاےا کہ اتحاد آفس چارجنگ پر لگا موبائل فون چوری ہوگےا تھانہ صادق آباد کو کامران نے بتاےا کہ جہاز گراﺅنڈ مےں دو موٹر سائےکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے دس ہزار روپے ، موبائل فون چھےن کر فرار ہوگئے تھانہ وےسٹرےج کو حبےب الرحمٰن نے بتاےا کہ بےکری چوک مےں دو موٹر سائےکل سوار مجھ سے 40 ہزار روپے اور تےن ہزار روپے مالےتی چھلا ہوا لہسن چھےن کر فرار ہوگئے تھانہ دھمےال کو ناصر نے بتاےا کہ خالد کالونی مےں مےری سوزوکی پک اپ چوری ہوگئی، مختلف علاقوں سے 8موٹر سائےکل چوری ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن