راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)نصیرآباد پولیس اور محکمہ فوڈنے مشترکہ کاروائیاںکرتے ہوئے آٹے اور گندم سے لدی 04 گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 04ملزمان کو گرفتارکرکے1680 تھیلے آٹا اور 1180 تھیلے گندم برآمدکی،ڈرائیور انور سے 1400 تھیلے آٹا، نصیب سے 280 تھیلے آٹا، عاشق سے 600 تھیلے گندم اور شاہد سے 580 تھیلے گندم برآمد کی، ایس پی پوٹھوہارکا کہناتھاکہ غیر قانونی گندم اور آٹے کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔
آٹا،گندم سے لدی 4 گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 4ملزمان گرفتار
Oct 14, 2022