وزیر اعظم ہاؤس پاکستان کے وقار  کی علامت ہے:اشفاق پپو مہر 

Oct 14, 2022


نواںکوٹ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اشفاق پپو مہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس پاکستان کے وقار کی علامت ہے جسے کمزور اور بدنام کرنے کی کوشش کرنیوالوں کو قوم بھی کبھی معاف نہیں کریگی ہم تحریک انصاف کی آڈیو لیکس کے بھی حق میں نہیں اور حکومت انکی بھی تحقیقات کرانے کو تیار ہے ان آڈیو لیکس میں وفاقی حکومت یا نواز لیگ کا کوئی کردار نہیں کیونکہ ہماری قیادت نے کردار کشی کی سیاست کبھی نہیں کی اور نہ ہم الزام تراشی پر یقین رکھتے ہیں ہم نے ہمیشہ حقائق کو مدنظر رکھا ہے اور ملک و قوم کی عملی خدمت کی ہے۔

مزیدخبریں