عمران خان نے اپنے دورمیں لیگی رہنماؤں پر مقدمات درج کرائے: چودھری اختر 


کامونکی(نمائندہ خصوصی)مریم نواز کی بریت کے بعد منی لانڈرنگ کے جھوٹے مقدمے میں وزیراعظم میاں شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز کو عدالت نے بری کردیا۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چودھری اختر علی خاں،سینئر مسلم لیگی رہنما محمد اسلام مغل،سابق وائس چیئرمین یونین کونسل سادھوکی حافظ غلام رسول،صدر مسلم لیگ(ن) حلقہ پی پی 57 چودھری عبداللہ اختر خاں اور حافظ عبدالرحمن نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دورہ اقتدار میں ن لیگی درجنوں سے زائد رہنماؤں پر مقدمات درج کرائے یہاں تک کہ پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں ن لیگی رہنما باعزت بری ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انہوںنے چار سالہ اقتدار میں اسی کام میں گذار دیا عوام کانہ سوچا۔انہوں نے کہاکہ ن لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کرانے والے کہیں بھی منہ دیکھانے کے قابل نہیں رہے ن لیگ ایماندار اور جمہوریت پسند جماعت ہے جو ایک روپے کی کرپشن میں بھی ملوث نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ن لیگی قائدین سمیت رہنماؤں اور ورکروں پر جسمانی اور ذہنی ٹارچر کی انتہا کر دی اور مسلم لیگی قائدین کے خلاف بے بنیاد کیسز بنائے گئے۔

ای پیپر دی نیشن