ڈپٹی کمشنر کے رویہ سے اسلام آباد کی تاجر نالاں ہےں، اجمل بلوچ

Oct 14, 2022


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے سربراہ اجمل بلوچ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ڈپٹی کمشنر 
آئی سی ٹی کو ان کے عہدے سے برطرف کیا جائے اور کوئی ایسا افسر تعینات کیا جائے جو اسلام آبا د کے مسائل سے آگاہ ہو۔ جمعرات کو نیشنل پریس کلب میں وفاقی دارالحکومت کی تمام مارکیٹوں کے عہدیداران کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے اجمل بلوچ نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ اسی ڈپٹی کمشنر کو ایم سی آئی کا ایڈمنسٹرٹر بھی لگا دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر تاجر دشمنی میں روزانہ کسی نہ کسی بہانے تاجروں کو جیل بھجوا رہا ہے اور دکانیں سیل کروا رہا ہے۔
 جبکہ لاکھوں روپے جرمانہ بھی کرتا ہے، کسی عمارت کے اے سی سے اگر پانی ٹپک جائے تو نیچے دکاندار کو ذمہ دار ٹھہرا کر دکان سیل کر دیتا ہے، جب کہ اسلام آباد بھر کے تاجروں کو ملاقات کا وقت دے کر دفتر سے غائب ہوجاتا ہے، ڈپٹی کمشنر کے ظالمانہ رویہ سے اسلام آباد کی تاجر برادری سخت نالاں ہے، اگر فوری کا کوئی ازلہ نہ کیا گیا تو پورے اسلام آباد کا شٹر ڈاﺅن کر کے وزیر اعظم ہاﺅس پر دھرنا دیں گے۔ 

مزیدخبریں