نئی عمارت میں تعمیر ہونےو الا ریکارڈ روم موجود ہ ریکارڈ کیلئے نا کافی قرار دے دیا گیا، عمارت کے نقشے میں ردوبدل ، تخمینہ لاگت بڑھنے کا امکان،رپورٹ 

Oct 14, 2022


راولپنڈی(محبوب صابر سے)تحصیل راولپنڈی کی3تحصیلوں سٹی،کینٹ اور صدر تحصیلوں میں تقسیم کے بعد150سال قدیم ترین راولپنڈی تحصیل آفس میں تحصیل سٹی کی نئی عمارت میں تعمیر ہونےو الے ریکارڈ روم موجود ہ ریکارڈ کیلئے نا کافی قرار دے دیا گیا جبکہ محکمہ مال کا اپنی حوالات بھی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،محکمہ مال کے اس وقت کے ریکارڈ روم میں قیام پاکستان سے قبل کا ریکارڈ موجود ہے جو خستہ حال ہے ، نئی عمارت میں محکمہ مال کی اپنی حوالات بھی موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے عمارت کے نقشے میں بھی ردوبدل کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اور لاگت بھی بڑھ سکتی ہے ، رپورٹ کے مطابق اس وقت جاری تحصیل کمپلیکس2 منزلہ پراجیکٹ ہے اور تخمینہ لاگت6کروڑ روپے سے زائد کا ہے جبکہ نئی حوالات اور بڑے ریکارڈ روم کو شامل کرنے پر یہ تخمینہ لاگت بڑھنے کا امکان ہے،اس وقت تحصیل کمپلیکس کی تعمیر کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے تاہم ضلعی انتظامیہ اور محکمہ مال کے افسران نے پراجیکٹ کے دورہ کے موقع پر اس جاری پراجیکٹ میں محکمہ مال کی اپنی حوالات اور نیا جدید بڑا ریکارڈ روم ضروری قرار دے دیا ہے، نیا ریکارڈ روم مذید100 سال کی ضرورت کو مد نظر رکھ کر ڈیزائن کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، راولپنڈی کی نئی تحصیلیں بنانے کے بعد اب تک تحصیل آفس راجہ بازار میں تینوں تحصیلوں کے تحصیلداروں کے آفس اور سب رجسٹرار رورل اور اربن ون سٹی کے دفاتر موجود ہیں، جن کو ابھی تک نئے دفتر نہیں مل سکے جو وہی پرانی جگہوں پر کام کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں