کراچی(نیوز رپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و بانی محمد اسلم خان فاروقی نے کل پاکستان خضری برادرز تنظیم کے روح رواں راشد منہاس غوری کی ان کے گھر قائم خانی چوک اورنگی ٹان جاکر عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے عوام سے بھی دعاں کی اپیل کی ہے اس موقع پر شہاب الدین غوری، محمد اسلم غوری، خالد غوری، مشتاق غوری، راشد غوری و دیگر موجود تھے اسلم خان فاروقی نے کہا کہ راشد غوری اپنی برادری سمیت دوسری برادری کے لوگوں کی بھی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ان کی فلاحی اور سماجی خدمات لائق تحسین و قابل تقلید ہیں اس موقع پر اسلم خان فاروقی نے پارلیمنٹ میں مذہبی تنظیموں کی موجودگی میں بے حیائی کے فروغ کے ٹرانس جینڈر بل کی منظوری کو سوالیہ نشان اور ٹرانس جینڈر بل کی منظوری کے بعد مذہبی جماعتوں کا اتحادی حکومت میں شامل رہنا شرمناک قرار دیا اور جمعیت علما پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے سیکولر و لبرل سیاست دانوں کے اتحاد پی ڈی ایم کی قیادت چھوڑ نے سمیت ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
اسلم فاروقی