صرف کراچی میں 44 افرادڈینگی کے شکار‘ میرپورخاص اور شہید بےنظیر آباد میں ڈینگی سے ایک، ایک مریض کا انتقال ہوا

Oct 14, 2022


کراچی(نیوز رپورٹر)سندھ میں رواں سال ڈینگی سے اموات کی تعداد 49 ہوگئی۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کے مطابق رواں سال کراچی میں ڈینگی سے 44 افراد کا انتقال ہوا۔ محکمہ صحت کے مطابق میرپورخاص اور شہید بےنظیر آباد میں ڈینگی سے ایک، ایک مریض کا انتقال ہوا۔ دریں اثنا محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 381 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ان میں کراچی میں 272، حیدرآباد میں 71، میرپورخاص میں 28، سکھر میں 8، لاڑکانہ اور شہید بےنظیرآباد میں ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

مزیدخبریں