کراچی(نیوز رپورٹر)پاکستان اےگریکلچر اےنڈ ہارٹیکلچر فورم کے صدر شےخ امتیاز حسےن نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور مستقبل کے خدشات کے بارے مےں فورم کے اےک ہنگامی اجلاس کے بعد موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں کے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مستقبل مےں بھی موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہوسکتا ہے، بارشوں اور سےلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ اےک موسم یا اےک سال ےک محدود نہیں جب تک موسمیاتی تبدیلیوں کا سبب بننے والے ممالک مﺅثر اقدامات نہیں کرتے پاکستان کو بارشوں اور سےلابوں کا سامنا رہے گا ہمارے ملک کو ہر سال سےلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا رہے گا اس لئے ضروری ہے کہ آئندہ سالوں مےں ملک کو معاشی بدحالی اور غذائی قلت کا شکار ہونے سے بچانے کے حکومتی سطح پر ابھی سے اقدامات کا آغاز کردیا جائے زراعت پر انحصار کرنے والی ریاست ہر سال بارشوں اور سےلابوں کی متحمل نہیں ہو سکتی موسمیاتی تبدیلیاں مستقبل مےں بھی پاکستان کے لئے بڑا خطرہ ثابت ہوسکتی ہےں حالیہ سےلابوں کی وجہ سے بھی غذائی قلت کا خطرہ ہے جو ملک کو بحران مےں مبتلا کرسکتی ہے بارش اور سےلاب کے پانی کی نکاسی کے لئے اقدامات کئے جائےں اور سےلابی پانی کی گذرگاہوں کو محفوظ بنایا جائے؛ سےلاب کے راستوں مےں آنے والی آبادیوں کو متبادل جگہ منتقل کر کے جانی و مالی نقصانات کی روک تھام ممکن ہے نئی آباد یوں کو بھی سےلابی رےلوں کے راستوں سے ہٹ کر تعمیرات کی اجازت دی جائے شےخ امتیاز حسےن نے کہا کہ سےلاب سے متاثرہ کسانوں کومعاشی مشکلات سے بچانے کے لئے فوری طور پر بیج، کھاد اور زرعی ادویات فراہم کی جائےں اور تمام متاثرین کو مالی امداد بھی دی جائے تاکہ آنے والے سال مےں پاکستان کو زرعی اجناس کی قلت اور ملک مےں غذائی بحران سے بچایا جا سکے۔
شےخ امتیاز حسےن
موسمیاتی تبدیلیاںآئندہ کیلئے بھی بڑا خطرہ ہےں‘ شےخ امتیاز حسےن
Oct 14, 2022