حیدرآباد(بیورو رپورٹ)حیدرآباد(بیور ورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان و ٹکٹ ہولڈر پی ایس 66حیدرآاباد سنیٹر عاجز دھامراہ نے نوری آباد میں کوچ کو آگ لگنے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ معاملہ کی تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقع کس کی غفلت کے باعث ہوا اور کیوں معصوم جانیں ضائع ہوئیں ؟ اور کیوں بس میں حفاظتی اقدامات مکمل نہیں تھے اس طرح کے سوالات پر تحقیقات ضروری ہے تا کہ ذمہ داران کا تعین کرکے زمہ داران اور غفلت برتنے والوں کےخلاف سخت قانونی کارروائی کی جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثنائسیلاب متاثرین کی کوچ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 19 افراد کی موت افسوسناک ہے،ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری محمد جمیل آرائیں نے سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔