شہید بینظیر آباد ، جرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائیاں، مطلوب ملزم گرفتار


نواب شاہ (نامہ نگار) ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد عرفان علی بلوچ کے احکامات پر شہید بینظیر آباد رینج میں پولیس کا جرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی تھانہ تعلقہ نواب شاہ پولیس نے مقابلہ کے بعد انتہائی مطلوب ملزم محراب عرف فوجی جلبانی گرفتار کر لیا گرفتار ملزم محراب عرف فوجی جلبانی مرڈر کیس، اغوا برائے تاوان، چوری، ڈکیتی، لوٹ مار، غیر قانونی اسلحہ، منشیات فروشی، پولیس مقابلے سمیت متعدد سنگین جرائم میں ملوث ہونے سمیت بین الصوبائی کرمنلز گروہ کا سرغنہ اور منشیات فروشی میں بھی ملوث ہے جو کہ نواب شاہ پولیس سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں پولیس کوکئی کیسوں میں مطلوب تھا جسے عدالت عدلیہ کی طرف سے اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ ملزم علاقے میں منشیات سپلائی کر رہا تھا جس کو سنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے حکمت عملی سے گرفتار کر لیا دوران گرفتاری ملزم سے 10 کلو اعلیٰ کوالٹی چرس اور ایک عدد پسٹل بھی برآمد کرکے ملزم کو حراست میں لے لیاہے ملزم کامزید کرمنل رکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے ۔ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد عرفان علی بلوچ نے پولیس کی بہترین کاروائی کو سراہا اور شاباشی دی۔

ای پیپر دی نیشن