کوٹری(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جامشورو عبدالقادر راجپوت نے کہا ہے کہ ووٹ ملک وقوم کی امانت ہے جس کا درست استعمال قومی فریضہ ہے نوجوانوں کو ووٹ کی اہمیت سے متعلق آگاہی کی اشد ضرورت ہے جس کےلئے الیکشن کمیشن پاکستان مختلف پروگرام اور سمینار کا انعقاد کررہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹری ڈگری بوائز کالج میں منعقدہ آگاہی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سمینار میں کالج کے شاگرد اساتذہ اور الیکشن عملہ بھی موجود تھا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کے مستقبل کے معمار ہیں جن کو قومی فریضہ میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جس سے ووٹ کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنے اپنے علاقوں میں الیکشن اور ووٹ کی اہمیت سے متعلق آگاہی فراہم کریں۔انہوں مزید کہا کہ پاکستان بھر میں حتمی انتخابی فہرستیں آویزاں کردی گئی ہیں جہاں سے عوام الناس ووٹ کے اندراج اخراج اور درستگی کےلئے متعلقہ فارم حاصل کرکے ردوبدل کراسکتے ہیں جوکہ انتخابی شیڈول کے اعلان تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں ووٹ کی طاقت سے ہی بہتر قیادت کا چناﺅ کیا جاسکتا ہے۔
عبدالقادر راجپوت
لاڑکانہ میں پولیو مہم
24 اکتوبر سے شروع ہوگی
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ طارق منظور چانڈیو نے کہا ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس سے 5 سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے ضرور پلائے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال لاڑکانہ میں انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں گزشتہ پولیو راو¿نڈ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آئندہ پولیو راو¿نڈ کی حکمت عملی بھی ترتیب دی گئی، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں ایک دن سے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جائیں جس کا آغاز 24 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
پولیومہم