صوفیہ مرزا کی بچیوں کو ملک سے باہر لیجانے میں ملوث ملزمہ کی ضمانت منسوخی کا کیس

Oct 14, 2022

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر )سپریم کورٹ نے ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کو ملک سے باہر لیجانے میں ملوث ملزمہ کی ضمانت منسوخی کا کیس میں ٹرائل کورٹ کو دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کو ملک سے باہر لیجانے مین ملوث ملزمہ کی ضمانت منسوخی کا کیس کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربرا ہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا پاسپورٹ ٹرائل کورٹ سے گم ہو سکتا ہے،پاسپورٹ سپریم کورٹ میں محفوظ رہے گا،جبکہ صوفیہ مرزا کے وکیل نے کہا دو سال کی بچیوں کو جعلی پاسپورٹس پر بیرون ملک لے جایا گیابچیوں کو لے جانے کے لیے سابق شوہر نے جعلی والدین کا سہارا لیاجس کے بعد عدالت نے ملزمہ کی پاسپورٹ ٹرائل کورٹ بھیجنے کی درخواست مسترد کر تے ہوئیملزمہ صدف ناز کو ٹرائل کے اختتام پر پاسپورٹ کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا اور قرار دیا کہ ملزمہ ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے بھی عدالت سے رجوع کرے،عدالت نے ٹرائل کورٹ کو دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم بھی دیا اور ملزمہ صدف ناز کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت دے دی۔

مزیدخبریں