ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہاہے کہ این اے 157 کے ضمنی الیکشن کے دوران الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کرائیں گے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ماجد شریف ڈوگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ الیکشن میٹریل کی بروقت اور باحفاظت ترسیل کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ پولنگ سٹیشنوں پر بھی مثالی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ پولنگ کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ الیکشن کمیشن کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔ طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ الیکشن کو امن و امان کی بحالی کیلئے رینجرز بھی طلب کرلی گئی ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری تمام پولنگ سٹیشنوں پر تعینات کی جائے گی۔
ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کرایا جائیگا : طاہر وٹو
Oct 14, 2022