ملتان(نمائندہ خصوصی) ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر ، ایس ایس پی آ پریشنز حسام بن اقبال اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں کاشف اسلم نے شرکت کی، جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ظفر بزدار اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال جلیل عمران غلیزی نے بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ میں شریک ہوئے۔ ضلعی پولیس سربراہان نے آ ر پی او کو اپنے اپنے ڈسٹرکٹ کی مجموعی کرائم کی صورتحال بارے تفصیل سے بریف کیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ کرائم میٹنگ کا مقصد جرائم کنٹرول کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات یقینی بنانا ہے مو¿ثر حکمت عملی سے۔لوگوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ ہم اپنے مقاصد میں سرخرو ہوں گے۔ انہوں نے ضلعی پولیس سربراہان کو ہدایت دی کہ وہ پرانے مقدمات کی یکسوئی کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں۔
آر پی او
جرائم پرقابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات یقینی بنانا ہونگے:آر پی او
Oct 14, 2022