مسلم لیگ ق عوامی جماعت‘ ہمیشہ کارکنوں کو اہمیت دی: اظہر یوسفزئی

Oct 14, 2022


ٹبہ سلطان پور (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ق) سیاسی ورکرز کی نمائندہ جماعت ہے جس کی قیادت نے ہمیشہ اپنے ورکرز کو اہمیت دی ہے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے دروازے ہر وقت عوام کے لئے کھلے ہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ق)ضلع وہاڑی کے سینئر رہنماو¿ں اظہر احمد خان یوسفزئی , امین خان خاکوانی, اویس خان خاکوانی اور چوہدری مزمل حسین وڑائچ نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے بتایا کہ ہر ضلع میں شکایت سیل کے چیئرمین مقرر کر دئیے گئے ہیں عوامی شکایات کو کم از کم وقت میں حل کیا جائے گا اور زیادہ سے زیادہ فائدہ عوام کو دیا جائے گا ۔ چودھری پرویز الٰہینے عہدہ سنبھالتے ہی عوام کو صحت اور تعلیم اور دیگر شعبوں میں ریلیف دینے شروع کر دئیے ہیں ریسکیو 1122 کا دائرہ کار پنجاب کی ہر تحصیل تک وسیع کر دیا ہے۔
اظہر یوسفزئی

مزیدخبریں