خانیوال (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد کو صوبائی حلقہ 209 کے ضمنی الیکشن میں خواتین ونگ کی کوآرڈینٹر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ پارٹی قیادت نے جو ذمہ داری سونپی ہے میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔