سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر،کوئٹہ میں اسلامک ریلیف کا منصوبہ شروع

کوئٹہ ( این این آئی) اسلامک ریلیف نے سیلاب سے متاثرین کی بحالی اورآباد کاری کے منصوبے کا کوئٹہ میں باقاعدہ آغاز کردیا  جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میر شہک بلوچ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو اینڈ پلاننگ پی ڈی ایم اے اصغر جمالی ،ڈائریکٹر پلاننگ پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی امان اللہ رندنے شرکت کی۔اسلامک ریلیف کے ایریا پروگرام منیجر عیسٰی طاہر نے کہا کہ سیلاب سے 20لاکھ سے زائد گھر زمین بوس ہوئے۔اسلامک ریلیف پاکستان نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے بلوچستان سے منصوبے کا آغاز کیا ہے اور 5لاکھ لوگوںکوریلیف فراہم کرنے کے بعد 4600متاثرین کیلئے گھرتعمیر کئے جائیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن