متحدہ میلاد کونسل کے پلیٹ فارم سے امسال 27 جلوس نکالے گئے‘ علمائ

Oct 14, 2022


ملتان (   سماجی رپورٹر  ) متحدہ میلاد کونسل کے صدرمرزاارشدالقادری،چیئرمین خواجہ پیرشفیق اللہ البدری،سیکرٹری جنرل راو¿ محمد عارف رضوی،بانی رکن الدین حامدی نے دیگر رہنماو¿ں علامہ امیر اظہر سعیدی،پیر افضل فرید چشتی،پیر مظہر صدیق چشتی،علامہ سعیداختر قادری،قاری توفیق حامدی،قاری غلام جیلانی نقشبندی،صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی،علامہ عبدالرشید سعیدی،پیر ساجد نواز قادری،فیصل وارثی،ملک جاوید اعوان، قاری طاہر رضا، رمضان سہروردی، عبدالرزاق حامدی،عبدالشبیر، آصف ہمڑ، محمد سلیم، اور قاری عبدالرو¿ف سعیدی کے ہمراہ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے چھ سال قبل ”جلوس ہائے میلاد کا تحفظ و فروغ“کے سلوگن کے ساتھ وجود میں آنے والا ملتان میں میلادیوں کا سب سے بڑا اورنمائندہ اتحاد”متحدہ میلاد کونسل“ اب تنا آور درخت بن چکا ہے جس کی چھاو¿ں سے اہل ملتان مستفید ہورہے ہیں۔امسال متحدہ میلاد کونسل کے پلیٹ فارم سے 27 جلوس ہائے میلاد کا کامیاب اہتمام کیا گیاجس پر متحدہ میلاد کونسل کے تمام قائدین مبارکباد کے مستحق ہیںسکیورٹی کے حوالے سے انتظامات شاندار تھے،پولیس کے تمام شعبہ جات نے جلوسوں کے آرگنائزرز سے کوارڈینیشن کے ساتھ سکیورٹی کے انتظامات کئے۔محکمہ سالڈ ویسٹ،واسا،میونسپل کارپوریشن اور محکمہ روڈز(ہائی وے) کی جانب سے جلوسوں کے روٹس پربہترین انتظامات کئے گئے۔

مزیدخبریں