شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے وسیع لا ئحہ عمل متعین کیا ‘ ریاض پیرزادہ

اسلام آ باد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ کا نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وویمن اور پوٹھوہار آرگنائزیشن فار ڈیویلپمینٹ ایڈووکیسی کی جانب سے منعقدہ پندرویں سالانہ دیہی خواتین لیڈرشپ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا ہر مذہب ، مہذب معاشرہ ، ترقی پسند ملک انسانی حقوق کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے۔ آئین پاکستان بھی اپنے تمام شہریوں کوبغیرکسی رنگ ، نسل اور جنس کی تفریق کے بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کی ضمانت دیتا ہے۔  وزارت انسانی حقوق نے پاکستانی شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ،فروغ اور تکمیل کے لیے ایک وسیع لا ئحہ عمل متعین کیا ہے جو ہمارے بین الاقوامی معاہدوں سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔ ہماری بیشتر ڈائنیمک خواتین لیڈرز خواتین کے حقوق کے تحفظ ، فروغ اور آگاہی کے ساتھ خواتین کو قومی دھارے میں معاشی اور معاشرتی طور پر شامل کرنے کے لیے بڑے ہی احسن انداز میں کام کر رہی ہیں۔میری تمام دیہی خواتین رہنماسے درخواست ہے کہ پر امن معاشرہ کے قیام کے لیے وزارت انسانی حقوق اور دوسری فلاحی و ترقیاتی تنظیموں کے ساتھ ملکر کام کریں اور آئندہ نسلوں کے لیے اس ملک اور معاشرے کو محفوظ بنائیں۔ 
ریاض پیرزادہ

ای پیپر دی نیشن