راولپنڈی میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ انڈر13اولمپک ڈریم پروگرام کا آغاز

راولپنڈی(خبرنگار)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب طارق قریشی کی ہدایت پرراولپنڈی میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ انڈر13اولمپک ڈریم پروگرام 2022 شروع کردیاگیا۔ ڈی ایس اوشمس توحیدعباسی نے ڈی اوسپورٹس عبدالوحیدبابر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایاکہ راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے 13سال سے کم عمربچوں میں کھیلوں کے قدرتی ٹیلنٹ کونکھارنے کیلئے خصوصی پروگرام شروع کیاگیاہے جس کیلئے 21اکتوبر سے 4نومبر تک تحصیل، ضلع اورڈویژن کی سطح پر رجسٹریشن کی جائیگی۔ 5تا 14نومبر تحصیل سطح پر اتھلیٹکس، فٹ بال، جمناسٹک اورمارشل آرٹس (کراٹے، تائیکواندو، ووشو، جوڈو وغیرہ)کے ٹائلزہونگے۔ 5اور6نومبر کوضلعی سطح پر آرچری، بیڈمنٹن اورٹیبل ٹینس کے ٹرائلزہونگے جبکہ 5تا 8نومبر ڈویژنل سطح پر ہاکی اورریسلنگ کے ٹرائلزہونگے۔ ٹرائلز میں منتخب ہونیوالے ننھے کھلاڑیوں کی جدید خطوط پر ٹریننگ وکوچنگ کیلئے 20نومبر یا9دسمبر تک ڈویژن میں کیمپ لگائے جائیں گے اور پھر منتخب ٹیمیں 27تا31دسمبر 2022 منعقد ہونیوالی پنجاب لٹل ماسٹر گیمز مین شرکت کرینگی۔
اولمپک ڈریم پروگرام

ای پیپر دی نیشن