لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے اولمپیئن ریسلر سشیل کمار پر ساتھی ریسلر کے قتل کی فرد جرم عائد کردی گئی۔ ریسلر سشیل کمار اور 17 ساتھیوں پر ساگر دھنکار کو قتل کرنے پر فردِ جرم دلی کی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج نے عائد کی۔ رپورٹ کے مطابق گواہوں کے بیانات اور دیگر ثبوتوں کو دیکھنے کے بعد جج کا کہنا ہے کہ یہ قتل اور اقدام قتل کا بہت مضبوط کیس ہے۔ 27 سالہ ریسلر ساگر کے قتل کا واقعہ 4 مئی 2021ء کو دلی کے سٹیڈیم میں پیش آیا تھا۔
بھارت کے اولمپیئن ریسلر سشیل کمار پر ساتھی ریسلر کے قتل کی فرد جرم عائد
Oct 14, 2022