ٹی 20 ورلڈکپ: روی شاستری نے بھارتی ٹیم کی خامی عیاں کردی

Oct 14, 2022

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ روی شاستری نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل اپنی ٹیم سے متعلق اہم پیش گوئی کردی۔انہوںنے کہا کہ میں پچھلے چھ سات سال کے درمیان اس سسٹم کا حصہ ہوں، پہلے بطور کوچ اور اب باہر بیٹھ کر ٹیم کو دیکھ رہا ہوں،  لگتا ہے کہ بھارتی ٹیم کی موجودہ بیٹنگ لائن اپ بہترین ہے۔ پچھلے سال کی نسبت بھارتی بیٹنگ لائن زیادہ مستحکم نظر آرہی ہے جس کی وجہ سوریا کمار کی عمدہ بیٹنگ اور تجربہ کار دنیش کارتھک کے دوبارہ ٹیم میں شمولیت ہے۔ نمبر چار پر سوریا کمار یادیو، پانچ پر ہارڈیک پانڈیا اور نمبر چھ پر رشبھ پنت یا دنیش کارتک کے ہونے سے بہت فرق پڑیگا، کیونکہ یہ بیٹرز اپنا نیچرل کھیل کھیلتے ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جسپریت بمراہ کی عدم موجودگی کے باوجود بھارتی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلے گی۔ مجھے ٹیم انڈیا کی فیلڈنگ پر کچھ تحفظات ہیں ‘یقین ہے کہ کوچ اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جب ہم فیلڈنگ کے دوران 15 سے 20 رنز بچانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ سمجھیں کہ ہم نے یہ اضافی رنز حاصل کرلئے یہ اس وقت کام آتے ہیں جب ہم بیٹنگ کرتے ہیں۔

مزیدخبریں