آل رائونڈر کا کردار دونوں شعبوں میں پرفارم کرنا ‘فائنل جیتنے کی کوشش کرینگے : محمد نواز

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آل رائونڈر محمد نواز نے کہاہے کہ مجھے بیٹنگ کیلئے اسی لیے بھیجا تاکہ لیفٹ ہینڈ بائولرز کو بھرپور جواب دے سکوں، مجھے یہ بتایا گیا کہ اٹیکنگ کرنی ہے، یہ پیچ مشکل نہیں تھی۔ایک اوور میں دس رنز بنانے تھے تو اٹیک تو کرنا ہی تھا،آل رائونڈر کا یہ ہی کردار ہوتا ہے کہ وہ دونوں شعبوں میں عمدہ پرفارمنس دیں،جب آل رائونڈر دونوں میں اچھا کرتا ہے تو اس کو اعتماد ملتا ہے۔اعتماد ملنے سے سکیل کو مزید بہتر کرنے کا چھا موقع ملتا ہے، میرا اور شاداب کا کام یہی ہے وہ آل رائونڈ پرفارمنس دیں۔ 'نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن