بنگلہ دیشی بیٹر لٹن داس ٹپس لینے بابر اعظم ‘محمد رضوان کے پاس پہنچ گئے‘اردو میں مشورے

Oct 14, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے آخری لیگ میچ میں پاکستان کیخلاف 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے بنگلہ دیشی بیٹر لٹن داس میچ کے بعد ٹپس لینے کیلئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے پاس پہنچ گئے ۔ پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان لٹن داس کو اردو میں مشوروں سے نواز رہے ہیں اور بنگلہ دیشی بیٹر بھی ان کے ساتھ اردو میں گفتگو کر رہے ہیں۔کپتان بابر اعظم نے لٹن داس کو مشورہ دیا کہ اپنے حوالے سے جتنا کم سنو گے اعتماد برقرار رہے گا، ناچاہتے ہوئے بھی شک و شبہات آتے ہیں لیکن ایک آدھ بات بھی اپنے حوالے سے سنی اور آپ نے دھیان دیا تو آپ کی پرفامنس متاثر ہو سکتی ہے،محمد رضوان نے کہا کہ سخت محنت کے بغیر کامیابی ممکن نہیں، ٹیم میں کچھ مختلف کرو گے تو سب سے الگ نظر آ گے،لٹن داس نے سوال کیا کہ اچھا کھیلتے کھیلتے اچانک فوکس آئوٹ ہو جاتا ہے جس پر رضوان نے کہا کہ اپنے آپ کو ایک چیز کیلئے تیار کر لو کہ میری زندگی میں 10 اننگز ایسی ہوں گی جن میں پھنسوں گا اور 10 ایسی اننگز ہوں گی جس میں 12 گیندوں پر 20 رنز چاہیے ہوں گے میں کر لوں گا، بڑا کھلاڑی ہو گا تو اس کا ذہن بالکل ٹھنڈا ہو گا اور وہ 10 میں سے 4 اننگز میں فلاپ ہو گا اور باقی میں اچھا کر کے دکھائیگا۔

مزیدخبریں