رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد


 سید عدنان فاروق
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ8 روزہ دورے پر پاکستان تشریف لائے، اپنے دورے کے دوران انہوں نے وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں شہباز شریف ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف الرحمن علوی ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ،وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی ، گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن سمیت مختلف اہم شخصیا ت سے ملاقات کی اور اجتماعات میں شرکت کی۔ اسلام آباد میں انہوں نے عالمی سیرت کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے مسلم امہ کی وحدت اور اتحا داور عصر حاضر کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی۔ پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں شریعت اسلامیہ اور اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے تمام مذاہب اور مکاتب فکر کے قائدین کے ساتھ بھی ایک نشست کا اہتمام کیا گیا،جس سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور خطیب حج ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ نے کہا : 
بین المسالک و بین المذاہب روابط وقت کی اشد ضرورت ہیں، مختلف مسالک و مذاہب کے قائدین سفارتی تعلقات میں بھی بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں،ہر شخص کو مذہبی آزادی کا حق ہے ، پاکستان علماء کونسل رابطہ عالم اسلامی کے ساتھ مل کر اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں مصروف ہے اور اسلام کے پیغام امن کو عام کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمہ کے حوالے سے پاکستان علماء  کونسل کی خدمات قابل قدر ہیں، پاکستان کے علماء و مشائخ نے انتہا پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے جو کردار ادا کیا ہے وہ پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہے، یہ بات رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسٰی نے بطور مہمان خصوصی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور اور پاکستان علمائ کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایمان کا تعلق ہے ، پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق جسم اور روح کا تعلق ہے ، سعودی عرب کا دفاع پاکستان کا دفاع ہے اور سعودی عرب کا دفاع پاکستان کا دفاع ہے۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط برادرانہ رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیر اعظم اور ولی عہد امیر محمد بن سلمان پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ 
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ رابطہ عالم اسلامی مسلم علماء و مشائخ کی سب سے بڑی اور منظم تنظیم ہے اور پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں رابطہ عالم اسلامی کو بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتی ہیں، رابطہ عالم اسلامی نے اسلام کے حقیقی پیغام امن کو عام کرنے میں گذشتہ چند سالوں میں جو کردار ادا کیا ہے وہ کسی سے مخفی نہیں ہے، رابطہ عالم اسلامی پاکستان کے علماء  اور سعودی علماء و مشائخ کے ساتھ مل کر انتہا پسندی ، دہشت گردی ، فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے اور اسلام کے پیغام امن کو عام کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کرے گی اور کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے جان و مال سمیت کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق ایمان کا تعلق ہے، کوئی اس تعلق کو کمزور نہیں کر سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں اقلیتوں کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار میں ملک بھر سے علماء و مشائخ نے شرکت کی۔ طاہر اشرفی نے سیمینار میں ملکی و بین الاقوامی مہمانوں کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدرمملکت نے ڈاکٹر عیسی کی بہترین خدمات پر انہیں ہلال امتیاز سے نوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج آج بھی سعودی نوجوانوں کو ٹریننگ دے رہی ہے، پاکستانی قوم حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے جان و مال سمیت کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔اس موقع پر رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی، پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز، مولانا فضل الرحمان خلیل، علامہ ضیاء  اللہ شاہ بخاری، اقلیتی رہنما پادری بشپ آزاد مارشل اور مولانا احمد لدھیانوی نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار کے اختتام پر چیئرمین پاکستان علمائ￿  کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور سعودی عرب کے سفیر کو سوینئرز بھی پیش کئے۔
 رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ کے پاکستان کے دورے کے دوران وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف ، صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف الرحمن علویٰ اور سپہ سالار قوم جنرل قمرجاوید باجوہ نے رابطہ عالم اسلامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے پاک سعودی عرب تعلقات کی مضبوطی اور امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے پاک سعودی عرب تعلقات اور اقدامات کو نہ صرف سراہا بلکہ مستقبل میں پیش آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھرپور انداز میں جدوجہد کرنے کا اعلان کیا۔ سعودی عرب اور رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے حوالے سے خدمات پر سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ان کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ نے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر رابطہ عالم اسلامی اورسعودی عرب کی قیادت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...