کراچی( نیوز رپورٹر)کراچی کو پانی فراہم کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال ہوگئی ہے جبکہ دھابیجی سے شہر کو پانی کی فراہمی تاحال شروع نہیں کی جاسکی ہے۔واٹر بورڈ حکام کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے آپریشن بتدریج بحال کیا جائے گا۔5 گھنٹے کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو 13 کروڑ گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا۔حکام نے بتایا کہ شہر کو پانی کی مکمل بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں، شہر تک پانی پہنچنے کے لئے لائنیں چارج ہونے میں وقت لگے گا۔واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پیپری اور این ای کے اسٹیشنز سے پانی کی سپلائی لائن بحال ہونے پر شروع کی جاسکے گی۔ذرائع واٹر بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ بجلی کے بریک ڈان کے باعث کراچی کو پانی کی فراہم کرنے والی پائپ لائن نمبر 5 پھٹ گئی ہے جس کی وجہ سے کراچی کو اس وقت پانی کی سپلائی زیرو ہے۔
دھابے جی اسٹیشن
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال، پانی فراہمی شروع نہیں کی جاسکی
Oct 14, 2022