کراچی(نیوز رپورٹر)الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کراچی میں 14اکتوبر کے جلسے کی تیاریوں پر تنبیہی مراسلہ جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کورنگی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے نام تنبیہی مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو خبردار کیا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔ مراسلے کے مطابق عمران خان 14اکتوبرکو این اے 239کورنگی کے ضمنی انتخاب کی مہم کیلئے جلسہ کرنے جارہے ہیں، یہ حدود بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی بھی ہیں، ضابطہ اخلاق کے تحت بلدیاتی انتخابات کیلئے اجتماع، جلسے اور ریلیوں پر پابندی ہے۔
پی ٹی آئی کا جلسہ، عمران خان کو الیکشن کمیشن کی تنبیہ
Oct 14, 2022